کیرالہ ہائی کورٹ میں جمعیت علما ہند کی عرضی خارج

   

Ferty9 Clinic

جمعیت علما ہند کے لیگل سیل کے صدر گلزار اعظمی نے کہاکہ کیرالہ ہائی کورٹ نے فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ پر پابندی عائد کرنے کی عرضی خارج کردی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فلم پر پابندی لگانے سے انکار کے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ کورٹ نے کہا کہ یہ فلم مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ داعش کے خلاف ہے۔ اس لئے فلم پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے۔اس سلسلے میں دائر عرضی پر سماعت نہیں کی جا سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق اداکارہ ادا شرما کی فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ ریلیز سے قبل اس فلم کو کافی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کافی سرخیوں میں رہی ہے۔ اس فلم میں ادا شرما کے ساتھ یوگیتا بہاری، سونیا بالانی اور سدھی ادنانی جیسی اداکارہ بھی مرکزی کردار میں شامل ہیں۔