نئی دہلی ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی کیرتی آزاد نے جو پارٹی سے معطل ہیں، آج صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کی اور کہاکہ وہ پیر کو اپوزیشن پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ آزاد دراصل آج ہی کانگریس میں شامل ہونے والے تھے لیکن پلوامہ حملہ کے تناظر میں یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا۔ آزاد سابق ہندوستانی کرکٹر ہیں اور 2014ء کے لوک سبھا چناؤ میں بہار میں دربھنگہ سے منتخب ہوئے۔