کیرلا ، کرناٹک ، مہاراشٹرا اور گجرات میں بدترین سیلاب فوت ہونے والوں کی تعداد 85

   

Ferty9 Clinic

تیرواننتاپورم ؍ احمدآباد۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیرلا اور کرناٹک موسلادھار بارش اور سیلاب کے دوران مٹی کے تودے گرنے سے تشویشناک صورتحال کا سامنا کررہے ہیں جہاں دو دن کے دوران ان واقعات میں 54 افراد فوت ہوچکے ہیں اور عام زندگی مفلوج ہوچکی ہے جبکہ مغربی ریاست گجرات میں بارش اور سیلاب کے نتیجہ میں 19 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹرا میں بھی صورتحال انتہائی سنگین ہے جہاں 12 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 85 اموات ہوچکی ہیں۔ لاکھوں افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے تھے جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کیرلا میں 1.25 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے اور کیرلا کے 8 اضلاع میں بارش کے نتیجہ میں 8 اگست سے تاحال 40 افراد فوت ہوگئے ہیں۔