کیرولینا کے شاپنگ مال میں فائرنگ ، تین افراد زخمی

   

واشنگٹن۔ امریکی ریاست کیرولینا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ رپورٹ سی بی ایس 17 نے دی ہے ۔ ڈرہم سٹی کونسلر مارک انتھونی مڈلٹن کے مطابق ڈرہم نارتھ کیرولینا کے ساؤتھ پوائنٹ مال کے اندر جمعہ کی سہ پہر فائرنگ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو ڈرہم پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔