دریں اثناء اتوار کو آسٹریلین اوپن چمپئن میڈیسن کیز میامی اوپن سے خارج ہوگئی جبکہ انھیں 19 سالہ فلپائنی وائلڈ کارڈ الیگزینڈرا یلا کے مقابل 4-6، 2-6 کی حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 17 سالہ روسی میرا اینڈریوا بھی تھرڈ راؤنڈ سے خارج ہوگئی حالانکہ وہ دبئی اور انڈین ویلز میں متواتر ڈبلیو ٹی اے 1000 کامیابیوں کے بعد بھرپور عزم و حوصلہ کے ساتھ اس ایو نٹ میں آئی تھی۔ امریکی امنڈا انیسیموا کے مقابل تین سٹ کی شکست کے ساتھ اُن کا لگاتار 13 جیت کا تسلسل ٹوٹ گی۔ دو گھنٹے اور 49 منٹ کی اچھی مسابقت والے اس میچ کا اسکور 7-6(7/5)،6-2، 6-3 رہا۔