کیشو راو صنعتوں پر پارلیمانی کمیٹی کے صدر نشین مقرر

   

حیدرآباد 14 ستمبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر کے کیشو راو کو صنعتوں پر پارلیمانی کمیٹی کا صدر نشین مقرر کیا گیا ہے ۔ لوک سبھا سکریٹری جنرل کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ کمیٹی میں لوک سبھا کے 21 اور راجیہ سبھا کے 10 ارکان شامل ہیں۔ اپنے تقرر کے بعد ڈاکٹر کیشو راو نے چیف منسٹر چندر شیکھر راو سے آج اسمبلی میں ملاقات کی اور انہیں اپنے تقرر سے واقف کروایا ۔ چیف منسٹر نے ان کی شال پوشی کی اور مبارکباد دی ۔