کیفے کافی ڈے مالک کی نعش دریائے نتراوتی سے برآمد

,

   

منگلور: ۶۳ / گھنٹے کی مسلسل مشقت سے ڈھونڈنے کے بعد کیفے کافی ڈے کے مالک اور کرناٹک کے سابق وزیراعلی ایس ایم کرشنا کے داماد وی جی سدھارت کی نعش دریائے نتراوتی سے برآمد کرلی گئی ہے۔ ان کی نعش آج صبح برآمد ہوئی۔ منگلور سٹی پولیس نے یہ بات کہی۔ منگلور پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے کہا کہ سدھارت کی نعش آج صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے دستیاب ہوئی۔ اب آگے کی کارروائی قانونی طور پر کی جائے گی۔ نعش بغرض پوسٹ مارٹم وین لاک ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کی نعش کو ان کے آبائی مقام بیلور تالق میں نذر آتش کی جائے گی۔