واشنگٹن۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے کہا ہے کہ اس ریاست کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 20.30 لاکھ ایکڑ جنگل کو جلا کر خاک کردیا ہے ، جو ایک سال میں اتنے بڑے علاقے میں جنگل کے جلنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے ۔وہیں2019ء میں 118,000 ایکڑ پر پھیلی جنگل آگ کی وجہ سے تباہ ہوگئے تھے ۔ گیون نے یہ بات منگل کو پریس کانفرنس میں کہی۔دوسری جانب کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر کنٹرول کے مطابق سان ڈیاگو کے جنگلات میں آگ پیر تک 17000 ایکڑ رقبے میں پھیل چکی تھی۔ محکمہ نے کہا تھا کہ لگ بھگ 14000 فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔آتشزدگی کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 3300 عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔