کیلیفورنیا میں عبادت گاہیں کھل گئیں

   

کیلیفورنیا ۔26 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کیلیفورنیا میں 19 مارچ سے بند عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کیلیفورنیا کی عبادت گاہوں میں25فیصد افراد کے آنے کی اجازت ہوگی، عبادت گاہوں میں 6 فٹ کے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی پابندی ہوگی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیلفورنیا میں پیر سے کاروبار کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر کیلیفورنیا میں عبادت گاہیں اورغیر ضروری کاروبار 19 مارچ سے بند تھا۔