کین بغیر کھیلے نمبر ون بن گئے

   

دبئی ۔ کین ولیمسن جو اس وقت گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں، کافی عرصے سے کرکٹ کے میدان سے دور ہیں، اب وہی کین ولیمسن دنیا کے نمبرایک ٹسٹ بیٹر بنگئے ہیں۔ خبر حیران کردینے والی ہے لیکن خبر سچ ہے ۔ کین ولیمسن آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں نمبرایک ٹسٹ بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایشز سیریزکے پہلے ٹسٹ کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گئے تھے لیکن دوسرے ٹسٹ میں روٹ کا بیٹ کام نہیں آیا اور وہ چار درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔کین ولیمسن کا نمبرایک بیٹر بننا بہت حیران کن ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے اس کھلاڑی نے پورے 107 دنوں سے کوئی ٹسٹ میچ نہیں کھیلا۔ ولیمسن نے آخری بار سری لنکا کے خلاف 17 مارچ 2023 کو ویلنگٹن ٹسٹ میں کھیلا جو20 مارچ تک جاری رہا۔ یاد رہے کہ اگست 2021 کے بعد کین ولیمسن دوبارہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبرایک بیٹربن گئے ہیں۔ کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 کے پہلے ہی میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ولیمسن کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے اور وہ اس وقت صحت یابی کے مرحلے میں ہیں۔