کیندریہ ودیالیہ میں تحفظات حکومت کے زیر غور

   

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سارے ملک میں کیندریہ ودیالیہ اور جواہر نودیہ ودیالیہ میں تحفظات فراہم کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نے لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کیندریہ ودیالیہ اور جواہر نودیہ ودیالیہ میں تحفظات کے ثمرات سے او بی سی طبقات کو بھی مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے پر 2020-2021 سے عمل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کام ہو رہا ہے ۔