کینیا پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث

   

اسلام آباد۔ پاکستان کے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرجنرل محسن حسن بٹ نے دعوی کیا ہے کہ کینیا کی پولیس ارشدشریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ کینیا کی پولیس کے 3 شوٹرز سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے پوچھ گچھ کی، 3 اہلکاروں کے بیانات میں گھمبیر نوعیت کا تضاد تھا بلکہ غیر منطقی بھی تھے۔ محسن حسن بٹ نے کہا کہ تینوں شوٹرز نے وہی مؤقف دہرایا جو کینیا پولیس میڈیا میں بیان کرچکی تھی تاہم کینیا پولیس کے 4 میں سے 1 افسر کو پاکستانی تحقیقات کاروں کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جس افسرکو پیش نہیں کیا گیا وہ ارشدشریف پر گولیاں چلانے والوں میں شامل تھا، کینیا کے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی۔