وارانسی: 23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں چل رہے 15 ویں پرواسی دیوس پروگرام میں شرکت کرنے آئے کینیا کے ہند نژاد وزیر سنجیو کور بردی کو وزیراعظم نریندر مودی کی بدعنوانی کے خلاف جنگ اور اس کے نتائج نے بہت متاثر کیا ہے ۔ سنجیو کور نے کہا کہ وہ کینیا لوٹ کر اپنے ملک کے لوگوں کو بتائیں گے کہ ہندوستان بدل چکا ہے اور انہیں بدلے ہوے ہندوستان کو ضرور دیکھنا چاہئے ۔پرواسی بھارتی دیوس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کینیا کے وزیر ماحولیات بردی کو وزیراعظم مودی کے تقریر نے کافی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بات چیت میں کہا کہ مجھے تب بہت کچھ اچھا لگا جب مسٹر مودی نے بدعنوانی کے معاملے پر بات کی کیونکہ بدعنوانی ایک عالمی مسئلہ ہے ۔محترمہ بردی نوروبی سے یونائیٹڈ ریپبلک پارٹی کی نامزد رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ مودی کی بات نے متاثر کیا کہ حکومت نے فرضی لوگوں کی شناخت کرے ان کو باہر کرنے اور 4.91 لاکھ کروڑ روپئے کی لوٹ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔