ٹورنٹو:کینیڈمیں ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی پروازوں پرپابندی میں 21 جون تک کی تو سیع کردی ہے ۔ کورونا کے خطرہ کے باعث پہلے 30 روزہ پابندی صرف 22مئی تک تھی جو آج ختم ہوگئی ۔ ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق کینیڈا نے عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی اور تغیر پذیر شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔