کینیڈا میں تیز دھار آلے سے حملہ، 2افراد ہلاک

   

ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر کیوبک میں حکام کے مطابق ایک شخص نے حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی پریس کے حوالے سے لکھا ہے کہ صوبائی پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایک ایسے شخص کی تلاش کی جا رہی ہے جس کے پاس تیز دھار آلہ تھا اور اس نے ’کئی افراد کو زخمی کیا ہے۔‘پولیس کے مطابق پانچ زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے لیکن فی الحال ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔