ٹورنٹو: کینیڈا نے کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے مد نظر غیر ملکیوں کے سفر پر عائد پابندی کی مدت میں 31 اکتوبر تک کی توسیع کر دی ہے ۔ عوامی سلامتی کے وزیر بل بلیئر نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا،‘ہم امریکی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی شہریوں کے کینیڈا آمد پر پابندی کی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر رہے ہیں’۔ انہوں نے نے کہا کہ یہ حکم ملک کے بعض امریکی شہریوں، وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت حاصل کرنے والے غیر مستقل غیر ملکی مزدوروں اور کچھ نجی افراد جیسے سفیر اور طیاروں کے کرو میمبر پر نافذ نہیں ہوگا۔
