اوٹاوا، 7 اگست (یو این آئی)غزہ پر7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے کینیڈا بھر میں نفرت انگیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور کچھ علاقوں میں اسلاموفوبیا اور فلسطین مخالف نفرت انگیز جرائم میں 1800 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔ نئی رپورٹ میں اس ضمن میں خبردار کیا گیا ہے ۔ترک میڈیا کے مطابق یارک یونیورسٹی کے اسلامو فوبیا ریسرچ ہب کی مصنفہ نادیہ حسن کی جانب سے ‘دستاویزی شکل فلسطین استثنیٰ’ کے عنوان سے جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں گزشتہ 21 ماہ کے دوران اسلاموفوبیا، فلسطین مخالف نسل پرستی (اے اے آر) اور عرب مخالف نسل پرستی (اے اے آر) میں ‘تیز اور خطرناک’ اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔حسن نے اوٹاوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا، “اکتوبر 2023 کے بعد، کینیڈا نے فلسطینی مخالف نسل پرستی، اسلامو فوبیا اور عرب مخالف نسل پرستی میں اضافہ دیکھا جو کینیڈین شہریوں کی زندگی اور کام کے بہت سے شعبوں کو متاثر کرتا ہے ۔