ٹورنٹو : کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ چھوٹا طیارہ جمعہ کی رات پہاڑی علاقہ میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافر ایک چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے جا رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 افراد سوار تھے اور طیارے کا اڑان کے آدھے گھنٹے بعد ہی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ کے مقام پر موسم ابر آلود تھا جبکہ واقعہ کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
