کینیڈا نے غزہ والوں کیلئے دروازے کھول دیئے

   

اوٹاوا: کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے جمعرات کو اعلان کیا ہیکہ کینیڈا جنگ زدہ غزہ میں کینیڈین باشندوں کے توسیع شدہ خاندانوں کو تین سال تک کیلئے اپنے ملک لے جائے گا۔یہ اقدام جو 9 جنوری سے نافذ العمل ہو گا، کینیڈا کے باشندوں کو میاں بیوی یا ساتھ رہنے والے جوڑوں، عمر سے ماورا بچوں اور پوتے پوتیوں؍نواسے نواسیوں، بہن بھائیوں اور ان کے قریبی خاندانوں کے ساتھ والدین اور دادا دادی؍نانا نانی کے ساتھ دوبارہ ملنے کی اجازت دے گا۔