اٹاوہ ( کینیڈا ) : ایک تیس سالہ ہندوستانی ٹرک ڈرائیور کو کینیڈا کی ایک عدالت نے آٹھ سال کی سزا سنائی ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے تیز رفتار سے ٹرک چلاتے ہوئے 16آدمیوں کو روند ڈالا جس سے ک16آدمی ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق جسکیرات سنگھ سدھو نامی ایک ہندوستانی ٹرک ڈرائیور نے جاریہ سال ۲۹؍ جنوری کو تیز رفتار ٹرک کے ذریعہ ۱۶؍ آدمیوں کو روند ڈالا تھا جس سے ان لوگو ں کی موت واقع ہوگئی اور ۱۳؍ لوگ زخمی ہوگئے تھے ۔
جسکیرات سنگھ سدھوآج عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ فاضل جج نے انہیں آٹھ سال کی سزا مقرر کی ہے ۔