اونٹاریو: کینیڈا کے شہر مارخم اونٹاریو میں اب قومی ترانہ اْردو میں بھی گایا جائے گا ۔ اْردو کو کینیڈا میں ثانوی زبان کا درجہ حاصل ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اْردو کو کینیڈا میں ثانوی زبان کا درجہ حاصل ہے اور اسی وجہ سے اونٹاریو کی صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کینیڈا کا قومی ترانہ اْردو زبان میں بھی اب پڑھا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ مشہور پاکستانی موسیقار سہیل رعنا نے کینیڈا کے قومی ترانے کو اْردو زبان میں ترتیب دیا ہے جبکہ کینیڈا کے اْردو زبان میں قومی ترانے کو کینیڈا میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
