کینیڈا کی پارلیمنٹ میں پہلی بار سیاہ فام اسپیکر منتخب

   

ٹورنٹو: کینیڈا کی پارلیمنٹ میں پہلی بار سیاہ فام اسپیکر کو منتخب کیا گیا ہے۔سابق اسپیکر انتھونی روٹا کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کی سیٹ خالی تھی جس کے بعد لبرل پارٹی کیگریگ فرگس خفیہ رائے شماری میں کینیڈا کے 38 ویں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نو منتخب اسپیکر کو مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ انتھونی روٹا نے نازی یونٹ کے سابق سپاہی کو پارلیمنٹ میں مدعو کرنے اور کھڑے ہوکر استقبال کرنے پردباؤ کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔