ٹورنٹو : کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطین کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ مطابق مونٹریال میں کونکورڈیا، میگل، کیوبیک، ڈاؤسن اور دیگر یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبہ نے ریلی میں فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مونٹریال میں ریلی کا انعقاد اسٹوڈنٹس فار فلسطین ہیومن رائٹس اور فلسطین یوتھ موومنٹ نے کیا۔رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دیگر شہروں میں بھی فلسطین کے حق میں طلبہ نے مظاہرے کیے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔