کینیڈین ایئر لائنز میں سعودی خاتون ڈاکٹر نے مسافر کی جان بچائی

   

ٹورنٹو : ایک کینیڈین ایئرلائنز نے سعودی خاتون ڈاکٹر ‘‘ وراد محمد رضا نصر اللہ ’’ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ شکریہ اس بنا پر کیا گیا ہے سعودی ڈاکٹر نے ایک پرواز کے دوران انسانی ہمدردی کی بنا پر ہنگامی سروسز فراہم کرکے ایک مسافر کو بچانے میں کردار ادا کیا تھا۔ طیارے میں سوار یہ مسافر بے ہوش ہوگیا تھا۔ڈاکٹر “اوراد” نے ‘‘ العربیہ ڈاٹ نیٹ’’ کو کینیڈا کے طیارے میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا میں کینیڈا کی پرواز میں سوار تھی جب عملے نے ایک مریض کو بچانے میں مدد کے لیے طبی پس منظر کے حامل کسی شخص سے مدد کی درخواست کی۔ یہ مریض دوران پرواز بیمار ہوگیا تھا۔ میں نے ان کی درخواست پر لبیک کہا۔ مسافر مریض کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ اسی فوری طبی سہولت فراہم کی گئی اور وہ بتدریج ٹھیک ہوتا گیا۔ ہمیں پرواز کے دوران رکنے کی ضرورت نہیں تھی۔ طیارے میں موجود کینیڈین عملے کا زمینی سروسز میں موجود طبی عملے سے رابطہ کیا گیا اور علاج کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ کینیڈین طیارے کا عملے نے مدد فراہم کرنے پر میرا شکریہ ادا کیا۔ اسٹاف نے مدد کرنے کے میرے خیال کا خیر مقدم کیا۔ پرواز کے اختتام پرمیرا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔