کیونیٹ اسکام کے اصل ملزمین کو پکڑنے کی نوٹس

   

کروڑوں روپئے کے اسکام ، کمپنی کی تشہیر میں فلمی اداکار بھی شامل
حیدرآباد۔/16 جنوری، ( پی ٹی آئی) مارکٹنگ ادارہ ’’ کیونیٹ‘‘ کی طرف سے کی گئی کروڑوں روپئے مالیتی مبینہ دھوکہ دہی کے پس پردہ کارفرمااصل سازشیوں کا پتہ چلانے اور پکڑنے کے لئے ملک گیر تلاش و تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پولیس ایک شکایت کا جائزہ لے رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس ( دھوکہ باز ) کمپنی کے فروغ و ترویج میں متعدد ہندی فلمی اداکار بھی شامل ہیں۔ یہ کیس ویہان ڈائرکٹ سلنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی سے متعلق ہے جو ہندوستان میں کیو۔ آئی گروپ کا ایک ضمنی ادارہ ہے۔ اور کیونیٹ کے برینڈ نام کے تحت مارکٹنگ کرتی ہے۔ پولیس کی کارروائی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کمپنی نے کہا کہ حکام کی طرف سے کی گئی کارروائیوں پر افسوس ہوا ہے جو ( اقدامات ) حکومت تلنگانہ کی طرف سے جاری کردہ ڈائرکٹ سلنگ رہنمایانہ خطوط کے مغائر ہیں۔ ملک بھر میں لاکھ افراد کوکروڑ روپئے کی دھوکہ دہی سے متعلق ’’ کیونیٹ ‘‘ اسکام کے ضمن میں پولیس نے گذشتہ ہفتہ 60 افراد کو گرفتار کیا تھا۔