نئی دہلی : ہندوستان میں کیڑے مار ادویات کے استعمال کے لیے سخت معیارات نافذ ہیں جو دنیا میں سب سے سخت ہیں۔فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا – ایف ایس ایس اے آئی نے اتوار کو یہاں کہا کہ جڑی بوٹیوں اور مصلحوں میں 10 گنا زیادہ کیڑے مار ادویات کی باقیات کی اجازت دینے سے متعلق کا معاملہ گمراہ کن اور غلط ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے ۔ ہندوستان میں دنیا میں کیڑے مار ادویات کی زیادہ سے زیادہ باقیات کی حد (ایم آرایل) کے سب سے سخت معیارات میں سے ایک ہے اور کیڑے مار ادویات کے ایم آرایل ان کے خطرے کی تشخیص کی بنیاد پر مختلف کھانے کی اشیاء کے لیے مختلف طے کئے جاتے ہیں۔اتھارٹی کے مطابق کیڑے مار ادویات کے معاملے میں 0.01 ملی گرام فی کلو کا ایم آر ایل لاگو تھا۔ یہی حد صرف مسالوں کے معاملے میں 0.1 ملی گرام فی کلوگرام تک بڑھائی گئی تھی اور یہ صرف ان کیڑے مار ادویات کے لیے لاگو ہے جو ہندوستان میں سی بی آئی اور آرسی کے ذریعے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔