کے رام کرشنا راؤ تلنگانہ کے نئے چیف سکریٹری

   

حیدرآباد/27 اپریل، ( سیاست نیوز) سینئر آئی اے ایس عہدیدار کے رام کرشنا راؤ تلنگانہ کے نئے چیف سکریٹری ہوں گے۔ محکمہ فینانس میں اسپیشل چیف سکریٹری فائز 1991 بیاچ کے کے رام کرشنا راؤ شریمتی شانتی کماری کے جانشین ہونگے جو 30 اپریل کو سبکدوش ہوجائیں گی۔ چیف سکریٹری کے تقرر پر سکریٹری جی اے ڈی پولٹیکل ایم رگھونندن راؤ نے جی او آر ٹی 513 جاری کیا۔ رام کرشنا راؤ کو چیف سکریٹری کے عہدہ پر تقرر کے ساتھ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ فینانس کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے آئندہ احکامات تک وہ زائد ذمہ داری پر برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ رام کرشنا راؤ بی آر ایس دور میں بھی محکمہ فینانس میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور بی آر ایس کے تمام بجٹ کی تیاری میں ان کا اہم رول رہا۔ کانگریس نے بھی انہیں فینانس میں برقرار رکھا اور کانگریس کے دو بجٹ کی تیاری میں رام کرشنا راؤ کا اہم رول رہا ۔ جاپان دورہ سے واپسی کے بعد ریونت ریڈی نے چیف سکریٹری کے طور پر رام کرشنا راؤ کے نام کو منظوری دی ۔1