20 مارچ کویلا ریڈی سے آغاز، ریونت ریڈی اور محمد علی شبیر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد۔4۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ 20 مارچ کو میرا گاؤں میری جدوجہد کے عنوان سے یلا ریڈی اسمبلی حلقہ میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں گاندھی بھون میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے کنوینر محمد علی شبیر ، ایلا ریڈی اسمبلی حلقہ کے انچارج سبھاش ریڈی ، بانسواڑہ کے انچارج کے بال راج ، جکل انچارج گنگا رام اور دیگر قائدین نے شرکت کی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے سبب عام آدمی اور کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ضلعی سطح پر جلسے منعقد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایلا ریڈی کا مجوزہ جلسہ عام تاریخی نوعیت کا ہوگا جس میں ضلع کے تمام اسمبلی حلقہ جات سے پارٹی کارکن اور عوام شرکت کریں گے۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں کے سی آر نے انتخابی وعدوں کو فراموش کردیا۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی تلنگانہ میں برسر اقتدار آئے گی اور فلاحی اور ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے دو لاکھ روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسانوں کے لئے کانگریس پارٹی جامع ترقیاتی منصوبہ رکھتی ہے جس کے تحت فصلوں کی اقل ترین امدادی قیمت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے کاما ریڈی ضلع کے کانگریس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ جلسہ عام کیلئے دیہی سطح پر عوام میں شعور بیداری مہم چلائیں۔ ر