کے سی آر خاندان پر آر ٹی سی کے اثاثہ جات ہڑپنے کا الزام

   

ارکان اسمبلی اراضی لیز پر لے رہے ہیں: بنڈی سنجے
حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ کے سی آر خاندان آر ٹی سی کے اثاثہ جات کو ہڑپنے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کی قیمتی اراضیات اور اثاثہ جات کو بی آر ایس کے ارکان اسمبلی لیز کے نام پر ہڑپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ حکومت نے آر ٹی سی کو دیوالیہ ادارہ میں تبدیل کردیا ہے اور نقصانات سے اُبھارنے میں حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ بنڈی سنجے بھارت مزدور سنگھ کے زیر اہتمام کاچیگوڑہ میں منعقدہ آر ٹی سی ملازمین کے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ حکومت کا رویہ انتقامی نوعیت کا ہے اور حکومت کو ملازمین کی بھلائی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے آر ٹی سی ملازمین کو تلنگانہ کی تشکیل کے بعد نظرانداز کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کالریز، برقی اور آر ٹی سی کے ملازمین متحدہ طور پر جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ ماہ میں بی جے پی حکومت تلنگانہ میں قائم ہوگی اور آر ٹی سی کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین جنہیں برطرف کردیا گیا انہیں دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔ بجٹ میں آر ٹی سی کیلئے علحدہ رقم مختص کی جائے گی۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ کسانوں کو مفت برقی سربراہی کے نام پر حکومت ڈسکامس کو رقومات ادا کرنے سے گریز کررہی ہے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں 60 ہزار کروڑ کے خسارے میں ہیں۔ر