حیدرآباد۔ 19 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر اور مرکزی مملکتی وزیر بھگونت کھوبا نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ تحریک کے دوران عوام کو دیئے تمام تیقنات فراموش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے ریاست کے پسماندہ طبقات کو دھوکہ دیا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کے سی آر بنگارو تلنگانہ کو بھول چکے ہیں۔ ایلا ریڈی میں تلنگا.نہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی پدیاترا کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ چاپلوسی کی سیاست چل رہے ہیں۔