حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اور صدر ٹی آر ایس کے چندرشیکھرراو نے حضور نگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناو کو اپنے وقار کا مسئلہ بنالیا ہے اور وہ اس چناو میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہوگئے ہیں چناو مہم کی کے سی آر شخصی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر وقفہ وقفہ سے رائے دہندوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ ٹی آر ایس امیدوار کو ووٹ دیں ۔ کے چندرشیکھرراو اکٹوبر کی 17 اور 18 تاریخ کو حضور نگر اسمبلی حلقہ میں اپنی پارٹی کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔ 2014 سے ٹی آر ایس ہر ضمنی چناو میں مسلسل کامیاب ہورہی ہے ۔ کے سی آر یہ سلسلہ جاری رکھنے کیلئے کافی سنجیدہ ہیں ۔