حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سیاسی پارٹیوں میں وفاداری کی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ پارٹی تبدیل کرتے وقت سابق پارٹی اور اس کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بی آر ایس سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے عہد کیا کہ وہ کبھی بھی بی آر ایس سربراہ کے سی آر پر تنقید نہیں کریں گے کیونکہ کے سی آر نے انہیں پارٹی میں اہم مواقع فراہم کئے تھے۔ رکن اسمبلی کے طور پر استعفیٰ دیئے بغیر ری ہری نے اپنی دختر کاویا کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کانگریس نے کاویا کو لوک سبھا حلقہ ورنگل سے امیدوار بنایا ہے ۔ کے سی آر سے قربت کے نتیجہ میں سری ہری آج بھی ان کا احترام کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنائیں گے اور ملک میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کڈیم سری ہری دلت طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور بی آر ایس قائدین ان پر تنقید کرنے میں احتیاط کر رہے ہیں۔ 1