حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اتوار کو یادادری مندر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ علاوہ ازیں لارڈ لکشمی نرسمہا سوامی کے درشن اور خصوصی پوجا کریں گے ۔ واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ تروملا تروپتی دیواستھانم کے خطوط پر ترقی دینے کے لیے حکومت تلنگانہ اس مندر کی تعمیر پر سینکڑوں کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ تعمیراتی کام تکمیل کے قریب ہے اور چیف منسٹر کل متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی معائنہ کریں گے ۔۔