کے سی آر کا یکم اگست کو دورہ مہاراشٹر

   

حیدرآباد30جولائی (یواین آئی) بی آرایس سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر یکم اگست کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے ۔ وہ، مہاراشٹر کے دلت رہنما انا بھاو ساٹھے کی یوم پیدائش تقاریب میں شرکت کرینگے ۔ بعد ازاں وہ کولہاپور میں مہالکشمی مندر میں پوجا کرینگے ۔چندرشیکھرراو ساہو مہاراج کے پوتے سمبھاجی راجے سے ملاقات کرینگے ۔ بی آرایس کی توسیع کے طور پر چندرشیکھر راونے حال میں مہاراشٹر میں ریاستی کمیٹی کے ساتھ 6ڈویژنوں کیلئے کوارڈی نیٹرس اور معاون کوارڈی نیٹرس مقرر کئے ہیں۔