بی آر ایس سربراہ فارم ہاوز تک محدود، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے سنسنی خیز ریمارک کیا کہ بی آر ایس سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کو ان کے ارکان خاندان سے ہی خطرہ لاحق ہے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں نظام آباد رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اسی خطرہ کو محسوس کرکے کے سی آر نے خود کو فارم ہاؤز تک محدود کرلیا ہے۔ سب کے ساتھ رہنے پر ارکان خاندان سے انہیں جان سے مار دینے کا ڈر و خوف ہے۔ ڈی اروند نے کہا کہ صورتحال اتنی سنگین ہیکہ ان کے فرزند اور دختر کو بھی والد سے ملاقات کیلئے وقت طلب کرنا پڑرہا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے سابق وزیر کے ٹی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کالیشورم پراجکٹ کی بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کے تعلق سے تکنیکی رپورٹ میڈیا کو جاری کیا۔ ڈی اروند نے الزام عائد کیا کہ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ وصول فنڈس ہی 27 اپریل کو ضلع ورنگل میں پارٹی سلور جوبلی جلسہ عام منعقد کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کے سی آر کے ارکان خاندان اور اس وقت کے وزیرآبپاشی کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی تحقیقات کراتے ہوئے جیل روانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی اروند نے کہا کہ کے سی آر سے زیادہ ریونت ریڈی خطرناک ہیں۔ عوام نے کے سی آر کے متبادل کے طور پر ریونت ریڈی کا انتخاب کیا ہے مگر ریونت ریڈی کی جانب سے بی آر ایس دور کے عہدیداروں سے کام لینے پر تعجب کا اظہار کیا۔2