کے سی آر کی آج ممبئی میں ادھو ٹھاکرے و شرد پوار سے ملاقات

,

   

ملک کی سیاسی صورتحال ، ریاستوں سے ناانصافی ، بی جے پی متبادل فرنٹ پر بات چیت ہوگی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے سی آر اتوار کو ممبئی پہونچ کر چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے ۔ چیف منسٹر نے ریاستوں سے مرکز کی ناانصافی ، سوتیلے سلوک اور بی جے پی کی فرقہ پرستی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف نیا فرنٹ تشکیل دینے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔ ایک ہفتہ تک کے سی آر نے مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ، سابق وزیراعظم دیوے گوڑا ، چیف منسٹر ٹاملناڈو اسٹالن کے علاوہ چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے فون پر کے سی آر سے بات کرتے ہوئے ان کے موقف کی تائید کی ہے ۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا نے 20 فروری کو انہیں ملاقات کیلئے ممبئی پہونچنے کی دعوت دی تھی جس کو چیف منسٹر نے قبول کیا ہے ۔ اتوار کو 11 بجے دن بیگم پیٹ ایرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعہ کے سی آر ممبئی روانہ ہوں گے ۔ دوپہر میں چیف منسٹر کی قیام گاہ پہونچکر ان سے ملاقات کریں گے ۔ اس ملاقات میں ملک کے موجودہ حالت ، سیاسی صورتحال ، مرکز کی ریاستوں سے نا انصافی ، سرکاری اداروں کو خانگیانے کے علاوہ دوسرے امور پر غور کیا جانے بالخصوص قومی سطح پر بی جے پی کا متبادل فرنٹ تیار کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔ شام 4 بجے کے سی آر کی این سی پی سربراہ شرد پوار سے بھی ملقات ہوگی ۔ کے سی آر بی جے پی کو حکومت سے بیدخل کرنے سیکولر اور ہم خیال جماعتوں سے تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔ انہیں کمیونسٹ جماعتوں کی بھی تائید حاصل ہورہی ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر گذشتہ دو تین دن سے ملک کے دوسری پارٹیوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فون پر ربط پیدا کرچکے ہیں اور ادھو ٹھاکرے سے بات چیت کا ایجنڈا تیار کرچکے ہیں ۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر نے ٹی آر ایس کے چند قائدین سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ن