بھکنور منڈل کے مواضعات میں محمد علی شبیر کا گھر گھر دورہ اور عوامی مسائل کا جائزہ
کاماریڈی :سینئر کانگریسی قائد و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر آج کاماریڈی حلقہ کے بھکنور منڈل کے پدا ملا ریڈی ، کنچرلا ، ملو پیٹ دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر ورنگل ڈیکلریشن کے بارے میں کر واقف کروایا اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ کے سی آر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ کے سی آر نشہ کے عادی ہیں اور اسی طرح عوام کو بھی نشہ کا عادی بنارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اور بھی زیادہ حالات سنگین ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہیں تلنگانہ شراب فروختگی میں ملک گیر سطح پر سرفہرست ہے اور شراب کی آمدنی کے سواء دیگر چیزوں پر کے سی آر کی نظر نہیں ہے ۔ دھان کی عدم خریدی کے باعث کسان انتہائی پریشانیوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں ۔ دومکنڈہ منڈل کے سنگیمیشور میں سدی راملو نامی کسان دھان کی فروختگی کیلئے سنٹر لایا ہوا تھا اور رات میں یہاں پر اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ٹی آرایس کے کارکنوں کو اس بات کی اطلاع ملنے پر یہاں پہنچ کر متوفی کے افراد خاندان کو ہراساں کرتے ہوئے نعش کو یہاں سے گھر منتقل کردیا اور آخری رسومات کرنے پر مجبور کردیا ۔ ریاست کے کسانوں سے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن پنجاب کے کسانوں کی معاشی طور پر مدد کی جارہی ہے اور یہاں کے کسانوں کو چھوڑ دیا ۔ ہر دیہات میں دھان کے ذخیرہ پڑے ہوئے ہیں فوری ان ذخیروں کو خریدنے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد 2لاکھ روپئے کے قرضہ جات معاف کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر سرینواس ، بی سی سکریٹری اندرا کرن ریڈی و دیگر بھی موجود تھے ۔