کے سی آر کی قیادت میں سنہرے تلنگانہ کے خواب کی تکمیل

   

مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے ریاست کے ساتھ مسلسل ناانصافی،بالکاسمن کی پریس کانفرنس

حضور آباد : ٹی آر ایس پارٹی کارکنان نے پارٹی ویپ چنور ایم ایل اے بالکا سمن کی آمد پر گاڑیوں کی ریالی سے بڑی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا جس میں پارٹی کارکنان و نوجوانان کی کثیر تعداد پارٹی آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت ایک سنہرے تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کی ۔ آج تلنگانہ میں پانی کی قلت اور روزگار کی فراہمی، غریب عوام کیلئے سہارا پنشن مسلم میناریٹی کیلئے تعلیمی ادارہ جات کا قیام ، غریب عوام کی لڑکیوں کیلئے کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ امداد، کسانوں کیلئے رعیتو بندھو اسکیم یہ تمام فلاحی کام ریاستی وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے سر جاتا ہے ۔ تلنگانہ کو ایک سنہرا تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ان کا ایک عزم ہے اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ آج تلنگانہ کے مشن بھگیرتا کے کام پر دنیا کی سب سے بڑی براڈ کاسٹ جو ترقی کے چیزوں کو نمایاں کرتی ہے ڈسکوری چینل نے مشن بھگیرتا کے پانی نکاسی کے کام پر مواد جمع کیا ، آج کل میں اس کو ریلیز بھی کی جائے گی ۔ تمام دنیا میں دیکھے جانے والے چینل میں تلنگانہ کے اس کام کو نمایاں کیا جائے گا جس سے ہمارے ملک اور ہماری ریاست کا نام اونچا ہوگا ۔ انہوں نے اپوزیشن قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے عظیم رہنما پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے قائدین جو مرکز میں برسراقتدار ہیں ان سے پوچھو کہ تلنگانہ کے مشن بھگیرتا کو مرکزی درجہ کیوں نہیں دیا گیا ، بازو میں قائم پولاورم کو مرکزی درجہ دیا جاتا ہے لیکن تلنگانہ کے مشن بھگیرتا کو درجہ نہیں دیا گیا اور اپنی پارٹی صدر نڈا سے پوچھو ، ملک کے وزیر داخلہ سے پوچھو ، ملک کے وزیراعظم سے کہ مشن بھگیرتا کاکتیہ مشن کو ملنے والا بجٹ کیوں نہیں دیا گیا ۔ ریاست کو ملنے والی جی ایس ٹی کی رقم کیوں نہیں دی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ کیوں نہیں دیا گیا اور تلنگانہ کو ایک بھی میڈیکل کالج کی منظوری نہیں دی گئی ۔ 7 سالوں سے مسلسل تلنگانہ سے ناانصافیاں ہورہی ہے لیکن کبھی اپنے قائدین سے اس سلسلہ میں گفتگو کی ؟ ۔ بعد ازاں پارٹی کے سوشل میڈیا کے ذمہ داروں سے مخاطب کیا ۔ اس پروگرام میں کارکنان چیرپرسن وارڈ کونسلرس، زرعی کمیٹی کے ممبران و پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد تھی ۔