کے سی آر کی مدیرانہ قیادت میں تلنگانہ خوشحالی اور ترقی کے گہوارہ میں تبدیل

   

سنگاریڈی میں وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں قومی پرچم کشائی اور خطاب

سنگاریڈی۔ 2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد محمود علی وزیر داخلہ نے یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر کلکٹریٹ سنگاریڈی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2014 میں تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست تلنگانہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزان ہے۔ قلیل عرصہ میں تلنگانہ ترقی اور فلاح و بہبود میں ملک کی نمبر ون ریاست بن چکی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی مدابرانہ قیادت میں تلنگانہ آمن و بھائیچارگی، خوشحالی اور ترقی کا گہوارہ بن چکی ہے۔ بی آر ایس تلنگانہ حکومت دراصل فلاحی حکومت کا بہترین عملی نمونہ ہے۔ انھوں نے گزشتہ 9 سال کے دوران ضلع کی ترقی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ضلع سنگاریڈی کے 3 لاکھ 24 ہزار کسانوں کو رعیتو بندھو کے دس مرحلوں میں 3 ہزار 272 کروڑ روپیہ کی مالی امداد دی گئی۔ رعیتو بیمہ کے تحت فوت ہونے والے ہر ایک کسان کے خاندان کو 5 لاکھ روپے دئے جاتے ہے۔ حکومت نے ایل آئی سی کو تمام کسانوں کا بیمہ پریمئم ادا کرتے ہوے کسانوں کو مفت بیمہ فراہم کر رہی ہے۔ ضلع کے 6 ہزار متوفی کسانوں کے خاندانوں میں اب تک 309 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ 2014 میں تشکیل تلنگانہ کے وقت ضلع کے جملہ 4 ہزار کسان 18 کروڑ روپے مالیت کی 13 ہزار میٹرک ٹن ذراعی اجناس پیدا کیا کرتے تھے۔ اب 36 ہزار کسان 1.87 لاکھ میٹرک ٹن ذراعی اجناس مالیت 386 کروڑ روپے پیدا کر رہے ہے۔ کسانوں کو 24 گھنٹہ مفت برقی دی جا رہی ہے۔ دریا گوداوری کا پانی کالیشورم سے لاکر ضلع سنگاریڈی کے مانجیرا اور سنگور ڈیم کے علاوہ دیگر ذرائع آب کو ہر کیا جائگا اس کے لیے حکومت نے 4427 کروڑ روپے کے صرفہ سے سنگمیشور اور بسویشور پراجیکٹ منظور کیا ہے۔ ان پراجیکٹس سے ضلع کی 3.84 لاکھ ایکر اراضی کو سیر آب کیا جائگا۔ مشن بھگیرتا کے تحت ضلع میں 1689 کروڑ روپے کے خرچ سے 907 پانی ٹانکیاں اور 2 لاکھ 89 ہزار 261 مکانوں کو نل کے ذریعہ صاف پینے کا پانی سربراہ کیا جا رہا ہے۔ ضلع سنگاریڈی میں 1 لاکھ 62 ہزار افراد کو وظائف منظور کئے گئے اور ان میں سالانہ 432 کروڑ روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ 57 سال عمر مکمل کرنے والے 19410 افراد کو بھی پنشن منظور کیا گیا۔ کلیانہ لکشمی شادی مبارک میں تاحال ضلع میں 39 ہزار سے زائد لڑکیوں کی شادی کے لیے 382 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ شادی مبارک کے تحت ریاست بھر میں تاحال 10 ہزار 710 مسلم لڑکیوں کی شادی کے لیے 99 کروڑ روپے جاری ہوئے ہے۔ ضلع سنگاریڈی میں 16 اقلیتی اقامتی اسکولس منظور کئے گئے جس کو اپگریڈ کرتے ہوے جونیر کالجس کیا گیا۔ ضلع کے 28 مسلم طلباء کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے فی کس 20 لاکھ روپیہ کے حساب سے تقریباً چھ کروڑ روپے بطور گرانٹ جاری کی گئی۔ انھوں نے حکومت کی تمام اسکیمات کا تفصیلی احاطہ کیا۔ اس موقع پر بی بی پاٹل ایم پی ظہیرآباد، منجو شری چیرمین ضلع پریشد، چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، مانک راو ، کرانتی کرن اراکین اسمبلی’ ڈاکٹر شرتھ کلکٹر، ایم رمنا کمار ایس پی، پی مانکیم وائس چیرمین ڈی سی سی بی، شیو کمار چیرمین ڈی ایس ایم ایس، نرہر ریڈی چیرمین ڈسٹرکٹ لائبریریز کے علاوہ عہدیدار اور بی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔