کے سی آر کے فارم ہاوز کے ہیڈ کانسٹبل کی خودکشی

   

سدی پیٹ۔/16 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعلیٰ کے سی آر کے فارم ہاوز پر ڈیوٹی انجام دینے والے وینکٹیشور نامی ہیڈ کانسٹبل نے اپنے ہی ہی گن سے گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب مارکوک منڈل موضع ایراولی ضلع سدی پیٹ میں واقع وزیر اعلیٰ کے فارم ہاوز پر ڈیوٹی انجام دینے والا ضلع نلگنڈہ کا متوطن وینکٹیشور نامی ہییڈ کانسٹبل نمبر 1136 بارہویں بٹالین نے آج تقریباً 11 بجے دن اپنی کربن ویپن سے گولی چلا کر خودکشی کرلی۔ اس ضمن میں سدی پیٹ پولیس کمشنر مسٹر جونیل ڈیوس نے صحافتی بیان میں کہا کہ مذکورہ متوفی آج صبح 11 بجے کے درمیان مہ نوشی کی حالت میں اپنی ہی گن سے گولی چلا کر خودکشی کرلی۔ واقع کی اطلاع پاکر فوراً زخمی وینکٹیشور کو پولیس ویان کے ذریعہ گجویل ٹاؤن کے سرکاری دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تفتیش کے بعد مردہ قرار دیا۔