کے سی آر ہندو دیوی دوتاؤں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں

   

کیا چیف منسٹر تلنگانہ مسلمان ہے؟ یا کرسچن؟ بی جے پی قائد وجئے شانتی کا استفسار
حیدرآباد ۔ 26 فبروری (سیاست نیوز) بی جے پی کی قائد سابق رکن پارلیمنٹ وجئے شانتی نے چیف منسٹر کے سی آر کے ہندو ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ مسلمان یا کرسچن ہیں؟ بی جے پی کی جانب سے اہتمام کردہ احتجاجی دھرنے میں حصہ لیتے ہوئے وجئے شانتی نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دینے والے چیف منسٹر کے سی آر دیوی دیوتاؤں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ ویملواڑہ کی راجنامندر کو چیف منسٹر نے سالانہ 100 کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر آج تک عمل آوری نہیں کی۔ وعدہ پورا نہ کرنے کے خلاف بی جے پی قائدین نے احتجاجی راستہ اپناتے ہوئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجئے شانتی نے چیف منسٹر کے سی آر کو ہندو دھرم کے خلاف کام کرنے والے شیطان قرار دیا۔ مندر کی ترقی چیف منسٹر کے سی آر کیلئے پسند نہیں ہے۔ ویملواڑہ کے عوام نے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کو کامیاب بنایا ہے۔ وہ حلقہ کی ترقی عوامی مسائل کی یکسوئی اور مندر کی ترقی کیلئے کام کرنے کے جرمنی میں جاکر بیٹھ گئے ہیں۔ وجئے شانتی نے کے سی آر سے استفسار کیا کہ کیا وہ ہندو نہیں ہے؟ کے سی آر کیا مسلمان ہے؟ یا عیسائی ہے؟۔ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر وجئے شانتی نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھگوان شیوڈو اپنی تیسری آنکھ کھولتے ہوئے کے سی آر کو آگ میں جلا کر راکھ کردیں گے۔ن