کے سی آرکی اتوار کوسالگرہ

   

حیدرآباد ۔11فبروری ( این ایس ایس ) رکن اسمبلی و سابق وزیر تلاثانی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ ٹی آر ایس صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقاریب 17فبروری کو ریاست بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی ۔ انہوں نے جل وہار پر ہونے والی مرکزی تقاریب کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ عظیم الشان پیمانے پر تقاریب کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہے ۔