کے ٹی آر اور جگن کے درمیان رقمی لین دین : چندرا بابو

   

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) تلگودیشم کے قومی صدر و چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر کے سی آر ہے جبکہ کے ٹی آر ٹی آر ایس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کامن ورکنگ پریسیڈنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ انتخابات کے دوران ٹی آر ایس کے پاس بھاری رقم پہونچی ہے ۔ اور ٹی آر ایس اپنی رقم وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پاس سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اپنی ساکھ متاثر ہونے سے بچانے کیلئے جگن موہن ریڈی نے دہلی پہونچ کر سنٹرل الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے ۔ تلگودیشم کو شکست دینے کیلئے بی جے پی ، وائی سی پی اور ٹی آر ایس متحد ہوجانے کا الزام عائد کیا ۔