کے ٹی آر نے 6 ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے ایمبولنس گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی جس کا اعلان قبل ازیں ان کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے لیڈروں نے کیا تھا۔ان عصری ایمبولنس گاڑیوں کا مقصد کورونا متاثرین کی منتقلی کیلئے خدمات فراہم کرنا ہے ۔یہ تقریب کیمپ آفس میں منعقد کی گئی جس میں تارک راما راو کی اہلیہ،دختر کے ساتھ وزیر صحت ای راجندر اور دیگر نے شرکت کی۔ کے ٹی آر نے کوویڈ19کے مریضوں کو بہتر طبی خدمات کیلئے آگے آئے ہیں مسرت کا اظہار کیا۔وہ عصری اور بہتر صحت کی خدمات کی پیشکش کیلئے سرگرم رہتے ہیں ۔ انہوں نے قبل ازیں محکمہ صحت کو کورونا مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت دی تھی جو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔بیشتر تنظیمیں اور افراد کے ٹی آر کی اپیل پر ایمبولنس گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ ای راجندر نے کہا کہ ٹی آرایس لیڈروں نے کے ٹی آر کی سالگرہ پران گاڑیوں کا تحفہ دیا تھا جن میں سے 6گاڑیوں کو آج جھنڈی دکھائی گئی۔