ملکم چیرو تالاب کو ترقی، جوبلی ہلز پر اسٹیل برج کی تعمیر اور لنک روڈز عوام کیلئے دستیاب
حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج اسمبلی حلقہ جات جوبلی ہلز اور شیر لنگم پلی کے حدود میں 100 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا فتتاح کیا۔ شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے گریٹر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی اقدامات کئے جانے کا دعویٰ جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے روڈ نمبر 51 کے پاس سائیلفٹ ویالی کے پاس 30.30 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایک کیلو میٹر طویل تعمیر کردہ اسٹیل برج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء محمدمحمود علی ، ٹی سرینواس یادو، سبیتا اندرا ریڈی، رکن اسمبلی اے گاندھی، رکن قانون ساز کونسل پی مہیندر ریڈی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں اولڈ بمبئی ہائی وے سے خواجہ گوڑہ تک تعمیر کردہ لنک روڈ اور ترقی دیئے گئے ملکم چیرو، خواجہ گوڑہ تالاب سے او آر آر براہ اردو یونیورسٹی کمپاونڈ وال تک تعمیر کی گئی لنک روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ ملکم چیرو51.30 ایکر اراضی پر پھیلا ہوا ہے جس کو حکومت نے منی ٹینک بنڈ کی طرز پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تالاب کو خوبصورت انداز میں ترقی دی گئی ہے۔ تالاب کی پوری طرح سے حصار بندی کی گئی ہے۔ لینڈ اسکیپ ، چلڈرن پلے ایریا، اوپن جم، امفی تھیٹر، سائیکلنگ، جاگنگ ٹریک، فٹ اووربرج اوردوسری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ملکم چیرو کی ترقی پر تقریباً 30 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ ن