کے ٹی آر کا مرکزی وزیر فینانس کو مکتوب

   

ترقیاتی کاموں کیلئے مرکز سے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا
حیدرآباد۔/20 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کو مکتوب روانہ کرکے بلدی نظم و نسق اور شہری ترقیاتی کے کاموں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے کے بی ایچ بی، کوکا پیٹ، نارسنگی کاریڈار، ایم آر پی ایس کیلئے پراجکٹ کے 15 فیصد اخراجات 450 کروڑ منظور کرنے کی خواہش کی۔ ورنگل میٹرو نیو پراجکٹ کیلئے بھی فنڈز پر زور دیا۔ پراجکٹ کیلئے مرکز 20 فیصد فنڈز جاری کرے جبکہ ریاست میٹرو نیو کوچ فیکٹری قائم کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔ کے ٹی آڑ نے بتایا کہ حیدرآباد کے اطراف لنک روڈس تعمیرکئے جارہے ہیں۔ جملہ 104 کاریڈارس کی تعمیر پر 2400 کروڑ کے مصارف ہیں جس کے ایک تہائی اخراجات مرکزی حکومت فراہم کرے۔ جی ایچ ایم سی میں ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے تین فلائی اوورس، سڑکیں، روڈ انڈر ، روڈ اوور برجس تعمیر کئے جارہے ہیں پیراڈائیز تا شاہ میر پیٹ 6 لین کاریڈار اور موسی کے اطراف مغرب اور شمال کو جوڑنے فنڈز جاری کرے۔ ن