کے ٹی آر کو دوبئی میں ورلڈ اے آئی شو میں شرکت کی دعوت

   

حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) گلوبل بزنس ایونٹس اینڈ کنسلٹنگ فرم، ٹریسکان نے وزیر انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ کو ورلڈ اے آئی شو ۔ مینا کے اس کے 41 ویں ایڈیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے کے لئے مدعو کیا ہے جو 7 اور 8 جون کو جو میراہ ایمریٹس ٹاورس، دوبئی میں منعقد ہوگا۔ اس کا مقصد گلوبل یوز کیسیس اور مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے والوں کی کامیابیوں سے استفادہ کرتے ہوئے اہم شعبوں جیسے حکومت، طبی خدمات، ریٹیل، مینوفیکچرنگ، بینکنگ اینڈ فینانس، رئیل اسٹیٹ، ٹرانسپورٹ اور مزید کا احاطہ کرتے ہوئے ٹیکنالوجی اسٹیک ہولڈرس کو ان کے تجربات سے واقف کروانا ہے۔