اندرون ہفتہ غیر مشروط معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ ، بصورت دیگر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کو لیگل نوٹس روانہ کرتے ہوئے ان کے عزت نفس اور سیاسی زندگی کو مسخ کرنے کے ریمارکس کرنے کا الزام عائد ، اندرون ہفتہ غیر مشروط معذرت خواہی نہ کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ کے ٹی آر نے اپنی قانونی نوٹس میں بتایا کہ 19 اکٹوبر کو مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کے ( کے ٹی آر ) کے خلاف کئی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیا ہے جس میں منشیات کا استعمال کرنے کے علاوہ بی آر ایس کے دور اقتدار میں فون ٹیاپنگ کرنے اور میرے والد کے سی آر کا بھی نام لینے کا نوٹس میں الزام عائد کیا ہے ۔ ان مقدمات سے بچنے کے لیے خفیہ طور پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے خفیہ سازباز کرلینے کا بھی الزام عائد کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے ان الزامات کو ثابت کرنے کا بنڈی سنجے کو چیلنج کیا ہے ۔ بغیر کسی ثبوت کے ان کی شخصیت کو نقصان پہونچانے اور شبیہہ کو داغدار بنانے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بنڈی سنجے ثبوت فراہم کریں یا معذرت خواہی کریں ۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے کی پریس کانفرنس میڈیا اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ بڑے پیمانے کی تشہیر کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام میں ان کے بارے میں غلط فہمی پیدا ہوگئی جس سے ان کی سیاسی زندگی داغدار ہوگئی ہے ۔ کے ٹی آر نے منشیات لینے اور فون ٹیاپنگ کی سختی سے تردید کی ہے ۔۔ 2