کے ٹی آرکی مہیش کمار گوڑ کو قانونی نوٹس

   

حیدرآباد۔17؍جون( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڈ کے فون ٹیاپنگ کے الزامات کو بے بنیاد اور ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔کے ٹی آر نے کانگریس کی قیادت پر الزام لگایا کہ وہ اپنی حکمرانی کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے جان بوجھ کر تنازعات کو ہوا دے رہی ہے اور اس معاملے کو بغیر کسی معتبر ثبوت کے سنسنی خیز بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بیانات کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے مہیش کمار گوڑ سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔