حیدرآباد ۔ /2 جنوری (این ایس ایس) وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے آج سیاسی حلقوں میں حیرانی پیدا کرتے ہوئے بیان دیا کہ وزیر آئی ٹی اور کارگزار صدر ٹی آر ایس کے ٹی راما راؤ تلنگانہ میں کے چندرا شیکھر راؤ کے بعد اگلے چیف منسٹر ہوں گے ۔ ضلع ورنگل کے وردھنا پیٹ میں ایک پروگرام کے موقع پر دیاکر راؤ نے کہا کہ کے ٹی آر چیف منسٹر کا عہدہ حاصل کرنے کے قابل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے سی آر کے بعد کے ٹی آر اعلیٰ عہدہ پر فائز ہوتے ہیں تو حیرانی نہیں ہ